Keyboard Support

Contact and Search

Keyman.com Homepage

Header bottom

Keyman.com

On this page

Burushaski Perso Arabic Keyboard Help

بروشسکی ارتھو گرافی ، کی بورڈ اور فونٹ

بروشسکی زبان میں لکھنے کے لیے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہوگی :

بروشسکی رسم الخط یا ارتھو گرافی اورکلیدی تختہ یا کی بورڈ۔

اگر آپ قلم اور کاغذ کے شیدائی ہیں تو چائے ساتھ رکھ لیجئے ، قلم اور کا غذ کا ہی استعمال کر لیجئے۔ اُ س صورت میں آپ کو صرف ارتھو گرافی ہی چاہیے،کلیدی تختے یا کی بورڈ کی ضرورت آپ کو نہیں ہوگی۔

ارتھو گرافی کیا چیز ہے؟

یہ دو یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے

"Orthosجس کامطلب "درست
"gráphein"   جس کامطلب ہے "لکھنا"۔

یعنی کسی بھی زبان کو لکھنے کے درست طریقہ کار کو ہم ارتھو گرافی یا رسم الخط کہہ سکتے ہیں۔

بروشسکی زبان کا رسم الخط کونسا ہے؟

برو شسکی زبان میں لکھنے کے لیے دو رسم الخط منظور ہو چکے ہیں۔

عربی یا فارسی کی طرح کا رسم الخط
رومن یا لاطینی طرز کا رسم الخط

یہ دو ارتھو گرافیز، بروشو مرکہ (مرْکہ) جو ہنزہ، یاسین اور نگر کے بروشو قوم کی نمائندہ تنظیم ہے۔ کے پلیٹ فارم سے تجویز اور منظور ہو چکے ہیں۔

ذیل میں مختصراً ہم بروشسکی عربی یا فارسی طرز کی ارتھو گرافی یا رسم الخط کو دیکھتے ہیں۔

Burushaski Orthography

اس گائید کا مقصد ربروشسکی رسم الخط سکھانا نہیں بلکہ بروشسکی رسم الخط کو لکھنے کے لیے کی بورڈ کا استعمال کیسے کی جاتی ہےصرف یہ دیکھانا مقصود ہے ۔ اگرآپ کو بروشسکی کے رسم الخط کو تفصیل سے پڑھنا ہو تو براہ کرم بروشسکی قائدہ (الف، با)کو پڑھ لیجئے گا۔

آپ نے غور کیا ہوگا کہ اُوپر دیئے گئے حروف تہجی میں اردو کے علاوہ بروشسکی کےکچھ اضافی الفاظ شامل کئے گئے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اردو لکھ سکتے ہیں تو پھر بروشسکی میں لکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

صرف بروشسکی کے اضافی الفاظ یاد کرنا ہوگا اور بروشسکی کی بورڈ کی ضرورت ہوگی جو اب تک آپ نے ڈاون لوڈ کرلیا ہوگا۔

بروشسکی کے اضافی الفاظ کی تفصیل کچھ یو ں ہے۔

Burushaski Additional Characters

بھی بروشسکی حروف تہجی میں شامل ہیں جن کو لکھنے کا طریقہ اس گائیڈ میں بیان کیا گیا ہے۔ (Diacritics) اس کے علاوہ کچھ

تو چلئے یہ جاننے کی کوشش کرتےہیں کہ بروشسکی کے اضافی الفاظ کو کمپیوٹر پر کیسے لکھے جاتے ہیں۔

بروشسکی کی بورڈ کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپوٹر کا فزیکل کی بورڈ انگریزی سے بروشسکی میں تبدیل ہو جائے گا۔آپ کے کی بورڈ کے بٹنزکا کام یعنی فنکشن تبدیل ہو گا۔

مندرجہ ذیل جدول کو غور سے دیکھ لیجئے گا۔ یہ برو شسکی کلیدی تختہ یا کی بورڈ کاترتیب ہے۔

Burushaski Keyboard Character layout

ا س کی بورڈ میں یہ دیکھایا گیا ہے کہ کونسا انگریزی حرف دبانے سے بروشسکی کا کونسا حرف لکھاجائے گا۔سبز اور سرمئی رنگ میں آپ کے کمپوٹر کے فزیکل کی بورڈ کو دیکھایا گیا ہے۔ اور ہلکے لال رنگ میں ان کا فنکش دیکھایا گیا ہے۔

Burushaski Keyboard Key Strokes Combination

اگر سرمئی رنگ کے خانے میں موجود حرف کوسبز رنگ کے خانے میں سے کسی حرف کے ساتھ ملا کر لکھے تو ہلکے لال رنگ میں موجود حرف لکھا جائےگا۔

اس کے علاوہ بروشسکی کی بورڈ بالکل اُسی طرح کا م کرتا ہے جس طر ح اردو فونیٹِک کی بورڈ کام کرتا ہے۔ یہاں اردو کلیدی تختے کا استعمال سکھانا مقصود نہیں ہے لیکن آپ اس کے استعمال کے لیے ذیل میں دیئے گئے لنک پر جا کر سیکھ سکتے ہیں۔

پر کلک کریں ۔ https://urdu.ca/

ذیل میں بروشسکی میں لکھی گئی عبارت دی گئی ہے۔جو بروشسکی کی بورڈ سے لکھی گئی ہے۔

Yasin Burushaski Text

اگر آپ موبائیل پر لکھنا چاہتے ہیں تو پھر بروشسکی کی بورڈ اپیپ ڈاون لوڈ کر لیجئے۔

Hunza Burushaski Text



All Documentation Versions